شرالی میں 33/سالہ خاتون کی خود کشی
03:46PM Wed 23 Oct, 2019
بھٹکل: 30 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شرالی میں منگل کے روز ایک خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے جس کی شناخت سویتا وسنت نائک (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سویتا کا شوہر اپنے کام سے باہر گیا ہوا تھا جس کے بعد سویتا گھر میں اکیلی تھی تاہم اکیلے میں اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
بتایا گیا ہے کہ سویتا پچھلے کچھ دنوں سے پریشان تھی۔
اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ مین معمالہ درج کیا گیا ہے۔