فضائیہ کے ریٹائرڈ ائیر مارشل پی ایس اہلووالیہ نے نیوز 18 کو بتایا کہ پہاڑیوں اور جنگلات سے بھرا علاقہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کا پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے ، اسی وجہ سے اس کو ڈھونڈنے میں آٹھ دنوں کا وقت لگ گیا ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے ہندوستانی فضائیہ نے طیارہ کی جانکاری دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔ یہ اعلان ائیر مارشل آر ڈی ماتھر اے او سی ان کمانڈ ایسٹرن ائیر کمانڈ نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ لاپتہ اے این 32 کی پختہ جانکاری دینے والے شخص یا گروپ کو یہ انعام دیا جائے گا ۔