ریاست میں اب تک ایس ایس ایل سی امتحان دینے والے 32 طلبہ ہوئے ہیں کورونا کا شکار
02:29PM Thu 2 Jul, 2020
بینگلورو: 2 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اب تک ریاست میں ایس ایس ایل سی کے پانچ امتحانات ہوچکے ہیں اور بہت سے طلبہ کا آخری امتحان 4 جولائی کو ہونے والا ہے۔
اس دوران محکمہ تعلیمات نے خبر دی ہے کہ اب تک ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحان دینے والے 32 طلبہ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ طلبہ کے کورونا کا شکار ہوجانے کے معاملات سامنے آنے کے بعد 31 امتحانی مراکز کو کنٹینمٹ زون کے زمرے سے نکال دیا گیا ہے جس کے بعد سے امتحان میں طلبہ کو کافی آسانی ہوئی ہے۔
ان سب کا جائزہ لینے کے لیے وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے بینگلور میں 13 امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔