ہماچل پردیش : اسکولی بس حادثے کا شکار ، 32 سے زیادہ بچے سوار تھے

11:27AM Thu 13 Sep, 2018

ہماچل پردیش کے کانگڑا میں ایک نجی اسکول کی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 2 بچوں کو ہلکی چوٹ آئی ہے۔ وہیں دو دیگر بچے بیہوش ہو گئے۔ غنیمت یہ رہی کہ نس سڑک سے نیچے نہیں گری۔ ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ جانکاری کے مطابق صبح نورپور کے سیکرڈ سول کنوینٹ لہانہ کی بس بچوں کو لیکر اسکول جا رہی تھی۔ بتادیں کہ  32 سیٹر بس میں تعداد سے زیادہ بچے بھرے ہوئے تھے۔ اس دوران بس بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے اٹک گئی۔
 حادثے میں 2 بچوں کو ہلکی چوٹ آئی ہے۔ وہٰں دو بچے بیہوش ہو گئے۔ حادثے کے بارے میں جب گاؤں والوں کو پتہ چلا تو وہ موقع پر پہنچے اور اسکول انتطامیہ کو جم کر پھٹکار کگائی۔ گاؤں والوں نے بس ڈروئیور پرلا پپرواہی کا الزام لگایا ہے۔