ریل حادثہ:اسرائیلی صدر نے مسافروں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا
03:59PM Mon 21 Nov, 2016
چندی گڑھ، (ایف اویس)
اسرائیلی صدر روون ریولن نے کانپور کے قریب اندور-پٹنہ ایکسپریس کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے ہوئے حادثہ میں لوگوں کی موت پر آج افسوس کا اظہار کیا۔ریولن نے اس اندوہناک ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کااظہار کیا ۔اسرائیلی صدر نے ’سی آئی آئی ایگرو ٹیک2016‘کو مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین کے تئیں تعزیت کااظہار کیا ۔اس چار روزہ بین الاقوامی زرعی میلے کا افتتاح صدر پرنب مکھرجی نے کیا تھا۔