316چارہ بینک قائم
02:26PM Thu 23 Mar, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے بتایاکہ مستقبل میں چارہ کی قلت کو دور کرنے کے مقصد سے چارہ کے بویائی بیج کسانوں میں مفت تقسیم کرنے کیلئے محکمۂ مالگذاری سے دس کروڑ اور محکمۂ زراعت سے آٹھ کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں اور جہاں پر چارہ کی قلت ہے وہاں پر ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کرکے چارہ کی فصل میں اضافہ کی کوشش کی جائے گی۔قانون ساز کونسل میں نرانی ہنومنتا ردرپا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ریاست میں 316چارہ بینک قائم کئے گئے ہیں اور گؤ شالہ میں جانوروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 53.42 لاکھ میٹرک ٹن چارہ موجود ہے۔ چارہ بینک میں موجود چارہ کسانوں میں فی کلو دو روپیوں کے حساب سے فراہم کیاجارہا ہے۔ ریاست بھر میں 78گؤ شالہ قائم کئے گئے ہیں۔