بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کے پچاس سال پورے ہونے پر 31/اکتوبرکو گولڈن جوبلی تقریب
03:08PM Mon 28 Oct, 2013
بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کے پچاس سال پورے ہونے پر 31/اکتوبرکو گولڈن جوبلی تقریب
بھٹکلیس نیوز / 28 اکتوبر، 13
بھٹکل(نامہ نگار) بھٹکل کو آپریٹیو بینک اپنے پچاس سال مکمل کرنے پر گولڈن جوبلی تقریب منارہا ہے اس کے لئے31!اکتوبر کو نیو انگلش اسکول کے قریب واقع کملاوتی شانبھاگ سبھا گراہا میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس کی اطلاع آج صبح 11:30 بجے اربن بینک کے حافظکا ہال میں صدر اربن بینک جناب اکرم مصباح نے دی ۔وہ یہاں منعقد اخباری کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔انہوں نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات و ٹرانسپورٹ مسٹر آر وی دیش پانڈے اور وزیر برائے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر مسٹر یو ٹی قادر صاحب کےعلاوہ مسٹر چنپا گوڈا، رکن اسمبلی مسٹر منکال ایس ویدیا ، سابق رکن اسمبلی مسٹر جے ڈی نائک ،جناب اسماعیل دامودی او رصدر اربن بینک کے علاوہ کئی مہمان شریک رہیں گے ۔ جناب اکرم مصباح صاحب نے اس موقع پر منعقد ہونے والے پروگرامات کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس خوشی کےموقع پر اربن بینک کی ہر شاخ میں ثقافتی اجلاس اور مختلف ہیلتھ کیمپ منعقد کئے جائیں گے اور عوام کو ان کیمپوں سے مفت میں فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔ اخباری کانفرنس میں صدر بینک اکرم مصباح کے علاوہ بینک ڈائرکٹر جناب سعد اللہ دامدا صاحب،جنرل مینیجرجناب عبد الرزاق صاحب،اسسٹنٹ جی ایم مسٹر بھٹ وغیرہ موجودتھے ۔