31 مارچ سے ریاستی وزیر اعلی ٰ سدرامیا حلقہ ننجنگڈھ میں انتخابی مہم چلائینگے

11:07AM Wed 29 Mar, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز)مورخۃ ۹ اپریل کو منعقد ہونیوالے والے حلقہ ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ کے ضمنی انتخابات کے لئے مورخہ 31 مارچ سے ریاستی وزیر اعلی ٰ و کانگریسی قائد سدرامیا انتخابی مہم میں حصہ لینگے۔ اور مختلف علاقون میں عوام سے عوام سے ملاقات کرینگے اورجلسہ عام سے خطاب کرینگے۔موصول شدی اطلاعات کے مطابق مورخہ 31مارچ کو وزیر علی ٰ شری سدرامیا میسور ضلع کے بدنوالو اور دوڈ کوندلادے میں انتخابی مہم چلائینگے اور اسی دم دوڈ کوندلامدے میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ مورخہ 2 اپریل کو کلالے اور ہرا میں ، مورخہ 4 اپریل کو ہیگڈاہلی اور ہلہلی میں انتخابی مہم میں حصہ ینگے۔ اور مورخۃ 6 اپریل کو ننجنگڈھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رندیپ جو ڈسٹرکٹ یلکٹرول آفیسر بھی ہیں اور میسور جلع کے سپر انٹنڈنٹ آف پولیس ڈی چننا ور نے مشترکہ طریقہ سے موٹر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ جو ایلکشن میٹیرئیل ، نقد رقم اور شراب ووٹران میں تقسیم کرنے کے لئے لیجا رہے تھے۔ ڈی چننا نور نے میسور سے ننجنگڈھ کی جانب سے آرہی ایک موٹر گاڑی کو روک کر معائنہ کیا ور اس سے 65 چاندی کے آرٹیکلس ضبط کئے۔ ایک اور کاروائی میں پولیس نے کولاندے کے قریب انووا کار سے ایک لاکھ روپئے نقد ضبط کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف شراطب کی دوکانوں ، بارس کا معائنہ کیا 5 معاملے درج کئے۔ اور 5 افراد کو گرفتار کیا۔