مواصلاتی سٹلائیٹ جی سیٹ-31 کو 6 فروری کو فرنچ گوانا سے چھوڑنے کی تیاری
03:50PM Sat 2 Feb, 2019
چنئی: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) اس کے 40 ویں مواصلاتی سٹلائیٹ جی سیٹ - 31 کو 6 فروری کو یوروپی لانچ وہیکل ایرائین ۔ 5 کے ذریعہ فرنچ گوانا سے چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سٹلائیٹ کا وزن 2,535 کیلوگرام ہے۔
اسرو نے کہا کہ یہ سٹلائیٹ فرنچ گوانا کے ٹاون کورو پہلے ہی پہنچ چکا ہے تاکہ لانچ وہیکل سے اس کو جوڑا جاسکے۔ 15سالہ مدت والے اس جی سیٹ - 31 کو اسرو کی I-2K بس میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ مدار میں کے یو ۔ بینڈ ٹرانسپونڈر میں بٹھایا جائے گا۔ جی سیٹ۔31، اسرو کو اس کے قبل ازیں کے انسیٹ اور جی سیٹ سٹلائیٹس سلسلہ سے حاصل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ ہمہ گیر سٹلائیٹ ہے، لچکدار فریکیونسی سگمنٹ کے ساتھ جس کی ساخت تیار کی گئی ہے۔ جی سیٹ - 31مدار کے بعض سٹلائیٹس کی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھے گا اور اس کا استعمال وی سیٹ نٹ ورکس،ٹیلی ویثرن اپ لنکس، ڈیجیٹل نیوز گیدرنگ ،ڈی ٹی ایچ ۔ ٹیلی ویثرن سرویسس کیلئے بھی کیا جا سکے گا۔
جی سیٹ 11 ملک بھر میں براڈ بینڈ سرویسس کی فراہمی میں اہم رول کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے اپلی کیشنس کی بہتر کارکردگی کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ دو ماہ میں یہ اسرو کا کوریو میں دوسرا مشن ہے۔ اس نے گزشتہ سال دسمبر میں 5854 کیلوگرام جی سیٹ ۔ 11مواصلاتی سٹلائیٹ کو چھوڑا تھا۔