ہوشیار ! آپ کا پین کارڈ ہوسکتا ہے بیکار ، 30 ستمبر تک ضرور کرلیں یہ کام ، ورنہ اٹھانا پڑسکتا ہے نقصان
04:33PM Sat 28 Sep, 2019
آپ نے اگر 30 ستمبر تک پین کارڈ اور آدھار کارڈ کو لنک نہیں کرایا تو آپ کی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں ۔ ایسا نہیں کرنے پر آپ کا پین کارڈ بے کار ہوسکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آپ کا پین کارڈ آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہے تو یکم اکتوبر سے بے کار ہوجائے گا ۔ آپ کو بتادیں کہ جولائی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران پین کارڈ – آدھار کارڈ لنکنگ قانون میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز نے پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2019 اعلان کی ہے ۔ پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کا قانون یکم ستمبر سے نافذ ہوچکا ہے ۔
لنک نہیں کیا تو کیا ہوگا ؟ ۔
ٹیکس ایکسپرٹ گیری چڈھا بتاتی ہیں کہ ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ لنک نہیں کرنے پر کیا ہوگا ۔ حکومت کو اس معاملہ میں بتانا چاہئے کہ بے کار ہوچکے پین کارڈ کیا دوبارہ ایکٹو ہوسکتے ہیں یا نہیں ۔ فی الحال حکومت کے قوانین کے مطابق پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا ضروری ہے ۔ اگر آپ نے لنک نہیں کیا ہے تو آپ کا پین کارڈ بیکار ہوجائے گا ۔
ہوسکتا ہے ان ویلیڈ
ٹیکس ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کے پاس پین کارڈ ہے ہی نہیں ، یعنی آپ کے پاس پین کارڈ کبھی نہیں تھا ۔ دوسری طرف ان آپریٹیو کا مطلب ہے کہ آپ اس کا استعمال اس وقت تک نہیں کرسکتے ، جب تک آپ اس کو آدھار سے لنک نہیں کرا دیتے ہیں ۔ حالانکہ سرکاری طور پر ان دونوں الفاظ کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔
کیسے کریں پین کارڈ کو آدھار سے لنک
آپ کو ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ انکم ٹیکس انڈیا ای فائلنگ ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان پر جانا ہوگا ۔ یہاں پر آپ کو لنک آدھار کا آپشن نظر آئے گا ۔ اس پر کلک کریں ۔ ایک نیا ونڈو کھل جائے گا ۔ اس ونڈو میں اپنا آدھار نمبر ، پین نمبر ، نام اور کیپچا کوڈ داخل کریں ۔ اس کے بعد لنک آدھار پر کلک کردیں ۔ کلک کرتے ہی آپ کا پین کارڈ آدھار کارڈ سے لنک ہوجائے گا ۔