انجمن اے آئی ٹی ایم میں 30؍ستمبر کو منعقد ہوگا اسٹیم 2019 فیسٹ
03:29PM Thu 26 Sep, 2019
بھٹکل: 26 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم) کی جانب سےپی یو سی سائنس اور ڈپلوما کے طلبہ کے لیے 30؍ستمبر 19 کو اسٹیم،2019 نامی فیسٹ منعقد ہوگا۔اس کی جانکاری اے آئی ٹی ایم کے پرنسپال جناب مشتاق باوی کٹے نے آج اخباری نمائندوں کو دی ۔
آج صبح کالج کیمپس میں منعقد کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹی ایم 2017 سے اس طرح کے فیسٹ کا انعقاد کرتے آرہی ہے ۔انہوں نے اس کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹ سے طلبہ کے اندر تخلیقی صلاحتیں پیدا ہوتی ہیں اور وہ انجنئیرنگ سےپہلے اپنے اندر خود اعتمادی کی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔
کالج پرنسپال نے اس میں مختلف طریقوں کے مقابلوں کے منعقد ہونے کی خبر دی۔