بس اور کار کے درمیان زبردست ٹکر 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک

02:15PM Thu 7 Sep, 2017

جوئیڈا:تعلقہ کے رام نگر(گوا)این ایچ اکرالی گراما کے پاس بدھ کی صبح 10 بجے کے قریب کار اور گوا کی کدمبا بس کے درمیان ہوئے زور دار ٹکر میں کار میں سفر کر رہے 5 مسافروں میں سے3 نوجوان موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے بقیہ 2 کو بری طرح چوٹیں آئی ہیں۔فوت ہونے والوں کی شناخت شاہ نور تکارام ملا،پرکاش ششی کانت دیسائی،کیشو کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ۔ کری اپّپا۔اورشیٹی شدید زخمی ہوئے ہیں  انہیں بیلگاوی(کے یل ای)ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔یہ تمام مسافر رام نگر کے رہنے والے ہیں رام نگر سے گوا جاتے وقت یہ حادثہ پیش آیا،خان پور پولس تھانے میں کیس درج ہوا ہے