لاک ڈاؤن پارٹ 3 میں بھی بھٹکل میں نہیں ہوگی فی الحال کوئی چھوٹ: تنظیم نے جاری کی ہدایات
04:19PM Sun 3 May, 2020
بھٹکل: 03 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا کے بڑھتے انفکشن کو روکنے کے لیے اعلان کیے گئے لاک ڈاؤن 2 کی مدت آج ختم ہورہی ہے اور کل سے تیسرے مرحلہ کا لاک ڈاؤن شروع ہورہا ہے جوکہ 17 مئی تک چلے گا۔ حلانکہ اس لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے ریڈ، اورینج اور گرین زون بنا کر کچھ سہولتیں دی گئیں ہیں لیکن بھٹکل میں فی الحال وہ سہولتیں لاگو نہیں کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع کو تین زون میں بانٹ کر گرین زون اور ریڈ زون کے متعلق واضح ہدایات دیں تھیں جبکہ اورینج زون کا معاملہ وہاں کے انچارج وزیر کے حوالہ کردیا تھا لیکن بھٹکل اورینج زون میں ہونے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے اب تک اس میں کسی ڈھیل کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ روز اتر کینرا کے ڈی سی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلع میں تیسرا ہیلتھ سروے ہونا باقی ہے جس کے بعد ہی لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے تعلق سے سوچا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ بھٹکل میں کورونا کے جملہ 11 مریض پائے گئے تھے جو کہ اب بالکل ہی صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں۔
اس دوران مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری کی طرف سے تیسرے مرحلہ کے لاک ڈاؤن کے لیے کچھ ہدایات جاری کی گئیں ہین جو کہ مندرجہ ذٰیل ہیں۔
*لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک مزید توسیع مندرجہ ذیل ہدایات پرخصوصی توجہ دیں*
1) لاک ڈاؤن میں 17 مئی 2020 تک توسیع کی گئی ہے لھذا سابقہ دنوں کی طرح اسکے جملہ ضابطوں پر مکمل طور پر عمل کیا جانا ضروری ہے قانون شکنی مصیبت اور پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
2) اس دوران کھلی رہنے والی دکانوں کے مالکان اور دکانوں میں جانے والے گاہگ و گھروں وغیرہ میں ضروری اشیاء سپلائی کرنے والے افراد سوشل ڈسٹنسگ پر مکمل طور پر عمل کریں ورنہ دکان مالکان اور گاہکوں پر جرمانہ عائد ہوگا جو پہلی بار 100 روپیہ دوسری بار 200 اور تیسری بار 500 روپیہ ہوگا نیز ماسک کو اپنے اوپر لازم کریں کیوں کہ ماسک نہ پہننے والوں پر بھی یہی جرمانہ عائد ہوگا۔
3) لاک ڈاؤن کے دوران سواریوں پر ادھر ادھر جانے سے مکمل طور پر گریز کریں اور پولیس کو اپنی سواریاں seize کرنے کا موقع نہ دیں ۔
4) ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کورونا واۂرسcovid-19 کے سلسلہ میں صحت سے متعلق گھر گھر جا کر جانکاری Report حاصل کرنے کا جو کام جاری ہے اس سلسلے میں صحیح صحیح معلومات فراہم کریں
آپ کے گھر کے ایک ذمہ دار شخص کا موبائل نمبر دیں تاکہ بوقت ضرورت آپ سے رابطہ کیا جا سکے یاد رہے کہ کسی بھی طرح کے کوئی ڈوکیومنٹ documents دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
5) ہمدردی اور غمخواری کے اس مبارک مہینے میں غریب و نادار افراد کی حتی الامکان مدد کریں
7) اپنے اپنے گھروں ہی میں رہ کر خلوص نیت سے اللہ سے رجوع ہو کر توبہ و انابت اور دعاؤں کا اھتمام کریں