بھٹکل انجنئیرنگ کالج  میں نومبر3 کو روزگار میلہ؛بے روزگار طلبہ کے لئے زبردست موقع

03:16PM Sun 9 Oct, 2016

بھٹکلیس نیوز / 09 اکتوبر، 16 بھٹکل:8/اکتوبر(رضوان گنگاولی) "بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج میں 03/نومبر کو بڑے پیمانے پر روزگار میلہ کا اہتمام کیاجارہا ہے جو کہ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک  چلے گا۔اس میلہ میں کم و بیش 25 کمپنیاں شریک ہورہی ہیں اور اس  میں 200سے زائد روزگار کےمواقع میسر ہیں" ۔ اس بات کی اطلاع  انجمن انجنئرنگ کالج  کے پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی نے دی۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ  اس اہم پروگرام میں انفوسس، جندال اسٹیل اینڈ پاور، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، یوریکا پوربس سمیت کئی نامورکمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام میں  بی ای، ڈپلوما سندیافتہ طلبا کے علاوہ ایم اے، ایم کام ، ایم ایس سی ، بی اے ، بی ایس سی ، بی بی اے ، بی کام اور پی یو سی طلبا کے لئے بھی مواقع ۔ خواہش مند طلبا اپنی تعلیم کی سندکے 10نقل، تیار شدہ بائیوڈاٹا، 10پاسپورٹ سائز فوٹو،2016میں کامیاب ہونے والے طلبا اپنے مارکس کارڈ کی نقل کے ساتھ کورس مکمل ہونے کی سند بھی لانا لازمی ہے۔ پرنسپال نے روزگار میلہ میں شرکت کرنے والے طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ 200روپئے فیس ادا کرکے میلہ کی تمام کمپنیوں کے لئے انٹرویو دے سکتے ہیں۔