بینکوں کی ’ای ایم آئی‘ 3 ماہ تک ملتوی! کورونا کے پیش نظر آر بی آئی کا اعلان
12:42PM Fri 27 Mar, 2020
ملک میں کورونا وائرس بحران کے درمیان آر بی آئی نے کئی اہم فیصلے کرتے ہوئے ریپو ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کر کے یہ معلومات دی۔
پریس کانفرنس کے دوران آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے تمام بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ صارفین سے تین مہینوں تک ای ایم آئی وصول نہ کریں ۔ آر بی آئی کے اس مشورے کے بعد یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ بینک صارفین کو اپنے ہوم لون، آٹولون یا پرسنل لون کی ای ایم آئی پر کچھراحت ملے گی۔ تاہم، آر بی آئی کی طرف سے واضح طور پر حتمی فیصلہ لینے کا حق بینکوںکو دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آر بی آئی کے گورنر
شکتی کانت داس نے مزید کہا ، ’’کورونا کی وبا کا اثرہندوستان کی معیشت پر پڑ سکتا ہے اور ملک کے بہت سے شعبے منفی اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی معیشت کو بھی سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس سے معاشی استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’دنیا کے بہت سے ممالک کورونا وائرس کی وباسے لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئیہیں لیکن آر بی آئی کی توجہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے پر ہے۔‘‘
آر بی آئی کے گورنر نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستانی بینکارینظام مکمل طور پر محفوظ ہے۔ کچھ وجوہات کی بنا پر لوگوں کو بینک کی حفاظت پر شبہ ضرور ہوا ہے لیکن کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جن لوگوں نے نجی شعبے کے بینک میں بھی سرمایہ کاری کی ہے انہیں بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم مشکل وقت میں بھی پر امید ہیں۔