کرناٹک کے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات پر امن

12:27PM Fri 22 Aug, 2014

بھٹکلیس نیوز/22،اگست14 بنگلور/ریاست کے 3اسمبلی حلقوں کیلئے کل ضمنی انتخابات منعقد ہوئے ،شکاری پور ،بلاری دیہی اور چکوڈی ،اسمبلی حلقہ کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران ووٹنگ ہو ئی ،اس دوران کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ان تین حلقوں سے منتخب ہو نے والے سابق وزیر اعلی یڈی یورپا ،سابق وزیر بی سری راملو ،پرکاش ہکیری لوک سبھا کیلئے منتخب ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان تمام نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا ،جس کے پیش نظر ان تین اسمبلی حلقوں کیلئے ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے ،تین حلقوں میں سے دو حلقے بی جے پی اور ایک حلقہ پر کانگریس کا قبضہ تھا ،3نشستوں میں 72فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ A.H.K