کولکتہ میں 3 لڑکے سیلفی بناتے ہوئے ٹرین سے گر کر ہلاک

11:42AM Sun 16 Apr, 2017

نئی دلی: بھارتی شہر کولکتہ میں 3 لڑکے سیلفی بناتے ہوئے ٹرین سے گر کر ہلاک ہو گئے۔ دنیا بھر میں سیلفی لینے کے نتیجے میں جان گنوانے کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں اور بھارت کے شہر کولکتہ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک چلتی ٹرین میں لڑکوں کا گروپ سیلفی اسٹک کے ذریعے سیلفی بنا رہا تھا کہ ان میں سے ایک لڑکا ٹرین سے گر گیا جس کو بچانے کے لئے اس کے 2 ساتھیوں نے نیچے چھلانگ لگا دی مگر تینوں لڑکے ٹرین کے پہیوں کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئے۔