بھٹکلی طلبہ کی بی ڈی ایس کےامتحان میں شاندار کامیابی
05:37PM Mon 16 Sep, 2013
بھٹکلیس نیوز
بھٹکل /15 ستمبر/13
بھٹکل کی طالبہ ڈاکٹر فاطمی نجلیٰ بنت عبدالمجید شابندری نےامسال بی ڈی ایس (بیچلر آف ڈینٹل سرجری) کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق منگلور کے سٹی میموریل انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنس میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ فاطمہ نجلیٰ شابندری نے شاندار کایمابی کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ڈاکٹر نجلیٰ اپنی ابتدائی تعلیم بھٹکل ہی میں مکمل کی اور بعد میں اعلی ٰتعلیم کے لئے منگلور روانہ ہوئی۔جہاں انہوں نے بی ڈی ایس کی تعلیم حاصل کی۔یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ کانوکیشن اجلاس میں انہیں اس شاندار کامیابی کے لئے ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔