جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں حافظ انیس بڈو کا پرتپاک استقبال اور تہنیتی اجلاس

11:49AM Sun 29 Apr, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 29 اپریل، 18 بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے فارغ حافظ انیس ابن برھان الدین بڈو کی ایران میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قرآن برائے نابینا میں اول مقام  سے کامیابی پر آج صبح جامعہ آباد کی مسجد میں ان کے اعزاز میں ایک جلسہ منعقد ہوا. مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی نے اپنی قلبی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مادر علمی کی جانب سے تہنیتی کلمات پیش کیے اور ان کی شال پوشی فرمائی۔ حافظ انیس نے اپنے تاثرات میں فرمایا کہ مجھ میں دین کو زندہ کیا مادر علمی جامعہ اسلامیہ نے، میرے اس مقام کی اصل والدین کی دعائیں اور استاذ مکرم حافظ قاسم صاحب اور مولانا عبدالباری ندویؒ ہیں. انہوں نے اس موقع پر تمام اساتذہ اور اپنے مخلص ہمدردان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. نیز طلبہ کو قرآن مجید سکون اور خوش الحانی سے پڑھنے کی تلقین کی اور کہا کہ تجوید کا خاص طور پر لحاظ رکھیں اور اپنے اساتذہ کی قدر کرنے پر بهی زور دیا.. آخر میں اپنی خوش الحان تلاوت سے سامعین کو محظوظ فرمایا.. اس موقع پر ناظم جامعہ ماسٹر شفیع صاحب شہ بندری، نائب ناظم جامعہ مولانا طلحہ صاحب رکن الدین ندوی، مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی، مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا ندوی، مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی، حافظ قاسم صاحب ندوی اور مولانا خالد صاحب گونڈوی ندوی نے ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے حق میں خیر و برکت کی دعائیں فرمائیں۔ واضح رہے کہ مولانا انصار صاحب ندوی مدنی نے ان کا مختصرا تعارف فرمایا مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا ندوی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا. اس موقع پر ذمہ داران جامعہ، اساتذہ و طلبہ کے علاوہ ایک کثیر تعداد حاضر جلسہ رہی.