منڈیا ضلع کے ناگمنگل میں جنتا دل ( یس ) کے باغی اراکین اسمبلی جانب سے ہچ ڈی دیوے گوڈا ور ہچ ڈی کمار سوامی کے خلاف طاقت کا مظاہرہ

05:44PM Sat 15 Apr, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز) منڈیا ضلع کے ناگمنگل میں جنتا دل ( یس ) کے باغی اراکین اسمبلی نے رکن اسمبلی ین چیلو رائے سوامی اور حلقہ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی جناب بی زیڈ ضمیر خان کی قیادت میں جنتا دل ( یس ) کے قومی صڈر شری ہچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق ریاستی وزیر اعلی ٰ جنتا دل ( یس ) کے ریاستی صڈر شری ہچ ڈی کمار سوامی کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے اپنے حامیوں کا ایک جلوس نکالا۔ جنتا دل ( یس ) کے باغی اراکین اسمبلی ین چیلورائے سوامی بی زیڈ ضمیر احمد خان، رمیش بنڈی سدے گوڈا ، بال کرشان،۔ اکھنڈ سرنیواس مورتی اور یم یل سی پٹنا اس موقع پر موجود تھے۔ اور مقامی کارکنوں کے نظر انداز کرنے پر ہچ ڈی دیوے گوڈا ور ہچ ڈی کمار سوامی کے خلاف کھل اپنی برہمی کا مظاہرہ کیا۔ اپنی حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ین چیلورائے سوامی نے سابق ریاستی وزیر اعلی ٰ ہچ ڈی کمار سوامی پر حملہ کرتے ہوئے کیا دوسرے اضلع کے قائدین کو ہمارے اضلاع کے کارکنون پر مسلط کرنا ٹھیک رہیگا۔ کیا ہمیں یہ قبول ہے۔ ہر گز نہیں ۔ ہم نے آج تک کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔ ۔ اگر ہماری غلطی کو ثابت کردی جائے تو میں سیاست سے سنیاس لے لونگا۔ سابق ریاستی وزیر و حلقہ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی جنتا دل ( یس ) کے صدر ہچ ڈی کمار سوامی کی ہدیت پر ہی ہم نے راجیہ سبھا کے ایلکشن میں کانگریس کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا۔ میری بات غلط ہے اور ہچ ڈی کمار سوامی کسی مندر میں کھڑے ہوکر یہ کہہ دیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں تو مین سیاست سے سبگدوش ہوجاؤنگا۔ منڈیا ضلع کے بزرگ قائد و سابق رکن پارلیمان شری جی مادے گوڈا نے تمام باغی اراکین اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس میں شامل ہوجائیں، کیونکہ کانگریس ہمارے اس دیش کو آزادی دلانے میں ایک اہم روال ادا کیا تھا۔اور کانگریس پارٹی جمہوری نظام کو تسلیم کرتی ہے اور اس پر عمل کرتی ہے۔ ماضی میں کانگریس نے کچھ غلطیاں کی ہونگی ، اس لئے قائدین اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غلط سدھارنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر بزرگ کانگریسی قائدکو تہنیت پیش کی گئی۔ جنتا دل ( یس ) کے مزید دو جنتا دل ( یس ) کے باغی اراکین اقبال احمد انصاری اور بھیمانائک اس جلوس میں شریک نہیں ہوئے۔