منگلور میں ایماندار مسلمان نے قریب تین لاکھ کا سونا مالک تک پہنچا دیا

05:49AM Tue 21 Oct, 2014

بھٹکلیس نیوز / 21 اکتوبر، 14 منگلور/ (نامہ نگار) منگلور کے بیلتھنگڈی میں پیش آئے ایمانداری کے دو الگ الگ واقعات میں قریب تین لاکھ تک کے سونے کے زیورات اور نقدی اس کے مالک تک پہنچائے گئے ہیں ۔ پہلا واقعہ پتور کے قریب ایک شادی کی تقریب میں پیش آٰیا جس میں جمال الدین نامی شخص کو قریب 2.8 لاکھ کی رقم پر مشتمل ایک سونے کی چین اور 10/سونے کے سکے ملے، جس کو انہوں نے اس کی مالکہ اڈپی کی عابدہ تک پہنچا دیا ۔ دوسرا واقعہ محمد حارث نامی کار ڈرائیور کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنی کار میں چھوڑ کر گئے 6500/نقد اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ اس کے مالک تک پہنچایا۔ ان دونوں واقعات پر ان کو انعامات دئے گئے ۔