غروب آفتاب کے وقت "مسجد حرام" کا روح پرور منظر

12:37PM Sun 19 Jun, 2016

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی SPA کے کیمرے کی آنکھ نے غروب آفتاب کے وقت مسجد حرام (مکہ مکرمہ) میں روحانی منظر کو محفوظ کر لیا۔ مسجد حرام کے اندر اور اس کے اطراف معتمرین، زائرین اور روزے داروں کی ایک بڑی تعداد اذان مغرب کے وقت افطار میں مصروف ہیں۔ اللہ کے مہمانوں میں شامل نمازی، معتمر اور زائر افراد مسجد حرام کے صحنوں میں راحت اور اطمینان کی چادر اوڑھے پورے خشوع اور سکینت کے ساتھ اپنے ارکان عبادت ادا کر رہے ہیں۔ 4f5ce822-fec6-47c7-903d-73c5d27c7a57_4x3_690x515 رمضان المبارک کے ایام میں مسجد حرام میں اللہ کے مہمانوں کے جتھے نظر آتے ہیں جو اس کی تمام منزلوں اور صحنوں کو معتمرین، زائرین اور نمازیوں سے بھر دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری اداروں کی جانب سے اپنے تشغیلی منصوبوں پر منظم طورعمل درامد کیا جاتا ہے تاکہ بیت اللہ کا قصد کرنے والوں کو اعلی ترین سطح کی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس طرح یہ لوگ خدمات کے مربوط نظام کے بیچ تمام تر سہولت، راحت اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرسکیں۔ b6868442-b916-49ac-becc-01143615a580_4x3_690x515 cfacf119-e77e-405e-b445-f2f691b2917d_16x9_600x338 acc2b376-8c03-4dc5-a7a7-085cb1a5e4c5_4x3_690x515 89137993-7e75-46d1-be57-6f509e924b7f_4x3_690x515 31af3ce5-cea4-4564-8548-695ab0e3b82f_4x3_690x515 9c1b96a8-ce5e-4bf4-aa83-232a1f88475c_4x3_690x515