جنوبی کوریا،متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے وزیراعظم کو اپنے سب سے بڑے شہری اعزاز ’آرڈر آف زاید‘اور اپریل میں روس سے اس طرح کے اعزاز کا اعلان کرنے کے بعد مودی کو بین الاقوامی سطح پر چوتھا سب سے بڑا اعزاز ملا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مالدیپ کےعوام کا شکریہ ادا کیا، سری لنکا کے لئے ہوئے روانہ
01:14PM Sun 9 Jun, 2019
وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو مالدیپ کے عوام کے پیار کےلئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے دوروزہ دورے سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اور زیادہ بہتری اور اچھے نتائج نکلیں گے۔ پی ایم مودی سری لنکا کے لئے ہوائی جہاز سے روانہ ہونے سے پہلے ٹویٹ میں کہا،’’مالدیپ جمہوریہ کے پیارے لوگوں،میں آپ کے زبردست پیار کےلئے شکرگزار ہوں۔آپ کی میزبانی کےلئے شکریہ اداکرتاہوں۔‘‘
وزیراعظم نے لکھا،’’میں اچھی میزبانی کےلئے مالدیپ حکومت کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں۔اس سفر سے دوطرفہ تعلقات میں اور مضبوطی آئے گی۔‘‘ نریندرمودی کو ہفتے کو مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے ملک کے سب سے بڑے اعزاز’رول آف نشان عزالدین‘سے نوازا تھا۔