مدھیہ پردیش: سماجوادی پارٹی کرے گی کانگریس کی حمایت: رام گوپال

12:09PM Tue 11 Dec, 2018

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں سماجوادی پارلیمانی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے منگل کو کہا کہ مدھیہ پردیش میں ان کی پارٹی حکومت بنانے کے لئے کانگریس کی حمایت کرے گی۔ رام گوپال یادو پارلیمنٹ ہاؤس کمپکیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست اس کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں، اسمبلی انتخابات کے نتائج واضح ہونے کے بعد وہ اتحاد کے بارے میں بات کریں گے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں تازہ ترین رجحانات کے مطابق، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نٹے کی ٹکر چل رہی ہے۔
 نئی دہلی: راجیہ سبھا میں سماجوادی پارلیمانی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے منگل کو کہا کہ مدھیہ پردیش میں ان کی پارٹی حکومت بنانے کے لئے کانگریس کی حمایت کرے گی۔ رام گوپال یادو پارلیمنٹ ہاؤس کمپکیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست اس کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حمایت کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں، اسمبلی انتخابات کے نتائج واضح ہونے کے بعد وہ اتحاد کے بارے میں بات کریں گے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں تازہ ترین رجحانات کے مطابق، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان نٹے کی ٹکر چل رہی ہے۔
 واضح رہے کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کانگریس اورچھتیس گڑھ میں کانگریس کے لئے بڑی خوشخبری ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی اورکانگریس کے درمیان زبردست ٹکرچل رہی ہے۔ یہاں کبھی کانگریس تو کبھی بی جے پی ایک دوسرے پرسبقت حاصل کررہی ہیں۔ اس لئے مدھیہ پردیش میں مقابلہ دلچسپ ہورہا ہے۔ حالانکہ ابھی کانگریس بی جے پی سے کافی آگے ہوگئی ہے اوراکثریت کے لئے ضرورت والی سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔
راجستھان میں وسندھرا راجے کو نقصان ہوا ہے۔ یہاں پرکانگریس حکومت بنانے کی جانب گامزن ہے، وہ اپنے دم پرہی حکومت بناسکتی ہے۔ تلنگانہ میں ٹی آرایس واضح اکثریت کی طرف گامزن ہے اوروہ اپنے دم پردوبارہ حکومت بنالے گی۔  یہاں کانگریس بہت پیچھےہے۔ اسے 23 سیٹوں پرہی سبقت مل رہی ہے جبکہ بی جے پی صرف تین سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ یہاں مجلس اتحاد المسلمین کو اس بار بھی  سات سیٹیں ملتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس نے 4 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ تین پرسبقت بنائے ہوئے ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے فائربرانڈ لیڈر اکبرالدین اویسی اپنی سیٹ سے جیت گئے ہیں۔