ممتا بنرجی حکومت کا مسلم سرکاری ملازمین کوعیدی بونس دینے کا فیصلہ
11:24AM Wed 15 Jun, 2016
کلکتہ : مغربی بنگال حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے پوجا بونس کا اعلان کیا ہے ۔تاہم مسلم سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پربونس دیا جائے گا۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبانا سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق اس سال حکومت تمام سرکاری ملازمین پوجا بونس دیا جائے گا ۔
نوٹی فیکشن کے مطابق جن ملازمین کی تنخواہ 25000کے درمیان ہے انہیں 3400بونس کے طور پر ملے گا اور جن کی تنخواہ 25000سے 36000ہزار کے درمیان انہیں 4000ہزار روپیہ بونس دیا جائے گا ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کا روایتی تہورا ’’جمائی ساشتی ‘‘ (داماد)تہوار کے موقع پر سرکاری ملازمین کو نصف دن کی چھٹی دینے کا اعلان کیا تھا ۔