'من کی بات' میں وزیر اعظم مودی نے لاک ڈاﺅن کے لئے عوام سے مانگی معافی ، ساتھ ہی دی یہ صلاح
12:01PM Sun 29 Mar, 2020
وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے کوروناوائرس کے انفیکشن کو روکنے کیلئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن سے ہوئی پریشانی کیلئے لوگوں، خاص کر مزدوروں اور ک آمدنی والے لوگوں سے اتوار کومعافی مانگتے ہوئے ملک واسیوں سے کورونا کو ہرانے کیلئے ڈاکٹروں کی صلاح ماننے اور لاک ڈاؤن کا پالن کرنے کی اپیل کی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو لیکر من کی بات (Mann Ki Baat) کے معاملے میں پی ایم مودی نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ہمیں غریب ، بھوکے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ یہ ہماری تہذیب و ثقافت ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو بحران میں ڈال دیا ہے اور اس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملک میں لاک ڈاﺅن کرنا پڑا جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں خاص طور سے غریبوں کو دقت ہو رہی ہے۔ لہٰذا میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔
پی ایم مودی نے اتوار کو ریڈیو سے نشر اپنے ماہانہ پروگرام’من کی بات‘ (Mann Ki Baat) میں کہا کہ یہ زندگی اور موت کی جنگ ہے اور کورونا وائرس کو ہرانا ہے ،اس کے لئے وقت پر لاک ڈاﺅن کا فیصلہ لینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اس لیے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن سخت قدم ہے لیکن اگر یہ قدم نہیں اٹھایا جاتا تو بحران مزید تیزی سے بڑھتا۔ اس بیماری کے انفیکشن سے نجات کا یہی ایک طریقہ تھا۔
نریندر مودی نے کہا کہ اس اقدام سے غریب بہت متاثر ہوا ہے۔ ان کے سامنے بڑا بحران پیدا ہوا ہے لیکن کورونا وائرس ہرانا ہے تو سخت قدم ضروری ہے۔وقت پر لوگوں کو بچانے کے لئے یہ فیصلہ ضروری تھا لہٰذا لاک ڈاﺅن کیا گیا۔ اس اقدام کی وجہ سے غریب زیادہ پریشان ہیں لہذا ان سے معافی مانگتا ہوں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں ملک واسیوں سے کہا کہ لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام میں لوگوں سے آنے والے کئی دن صبر بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لکشمن ریکھا کی پیروی کرنی ہی ہے۔