بتا دیں کہ سلمان خان نے جمعہ کو کہا تھا کہ دہشت گرد اور فنکاروں میں فرق ہوتا ہے۔ سلمان نے ہندوستان کی فوجی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی فوجی کارروائی ایکشن کا ری ایکشن تھی، لیکن پاک فنکار ویزا لے کر ہندوستان آئے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے پر بھڑکے راج ٹھاکرے، سلمان کو پاکستان جانے کی دی نصیحت
03:51PM Sat 1 Oct, 2016
نئی دہلی۔ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اس بیان پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کی تھی۔ راج ٹھاکرے نے سلمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی فنکاروں سے محبت ہے تو وہ بھی پاکستان چلے جائیں۔
ایم این ایس سربراہ کا غصہ یہیں نہیں تھما۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے فنکار نہیں صرف دہشت گرد آ سکتے ہیں۔ فنکاروں کی حد ہوتی ہے اور فنکار انفارمر ہو سکتے ہیں۔ ہمارے جوان مر رہے ہیں، لیکن سلمان نے کچھ نہیں بولا۔ اس کو یہ سب فلمی لگتا ہے۔ اس کو صرف اپنی فلموں کی فکر ہے۔ فنکار کیا آسمان سے آکر ٹپکے ہیں؟ پاکستان میں دھونی کی فلم بین کیوں؟
راج ٹھاکرے نے آگے کہا کہ ہمارے فوجیوں کی پاکستان کی فوجیوں سے ذاتی رنجش نہیں ہے پھر کیوں انہیں مارا جا رہا ہے؟ پاکستان کی حمایت کرنے والے ان سے زیادہ مجرم ہیں۔ ہم پاک فنکاروں کی فلمیں نہیں چلنے دیں گے۔ حمایت کرنے والوں کے لئے گالیاں آتی ہیں۔