بیس سے زائد مہذب تعلیمی، سوشل اور عوامی تنظیموں کی پرزور مانگ
02:21PM Thu 30 Mar, 2017
سینئر آئی اے ایس محمدشفقت کمال وضلع کے عوامکو بھارت سرکارقومی ایوارڈ سے نوازے !
سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز) کمشنری کے دوسو سے زیادت تعلیمی اداروں، میڈیا گروپ ، سوشل کارکنان اور انفرادی طور پر سیکڑوں معزز شہریوں نے اسمبلی چناؤ میں کلکٹر شفقت کمال کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کلکٹر کو بھارت سرکار کی جانب سے اعزاز دئے جانے کی پرزور مانگ کی ہے کمشنری کی سب سے اہم جدید تعلیمی ادارے پروگریسیو ایجوکیشنل گروپ کے چیف سریندر چوہان نے کہاکہ ہم نے کلکٹر موصوف کے ساتھ دن رات سخت محنت کر کے ضلع کے عوام کو ووٹ کیلئے بیدار کرنے کا اہم کام عملی طور پر انجام دیاہے پروگریسیو ایجوکیشنل گروپ کے چیف سریندر چوہان نے کہاکہ ہم پولنگ کے معاملے میں ریاستی سطح پر سب سے بہتر اور بلند مقام پر ہیں اسلئے ہم اعزازات کے مستحق ہیں ۔گزشتہ سات دنوں سے ضلع کے عوامچناؤ کمیشن بھارت سرکا رنسیم زیدی سے بار بار مانگ کرتے آرہے ہیں کہ ہمارے ضلع اور ہمارے ضلع کے کلکٹر شفقت کمال کو ریکارڈ پولنگ کے لئے معیاری انعام و اکرام سے نوازا جائے۔ آپکو بتادیں کہ نسیم زیدی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی حسب ہدایت امسال ۲۰۱۷کے اسمبلی چناؤ میں سب سے زیادہ پولنگ سہارنپور میں ریکارڈ کی گئی اور زیادہ پولنگ کے اس بہترین ریکارڈ کی تاریخ رقم کرنے کا سہرہ ہمارے قابل کلکٹر اور ریاست کے سینئر آئی اے ایس افسر محمد شفقت کمال کے سر پرہے ،ہمارے قابل کلکٹر اور ریاست کے سینئر آئی اے ایس افسر محمد شفقت کمال نے امسال شروع ماہ کے فرسٹ ڈے پر ہی سبھی ہندی، عربی اور انگریزی میڈیم اسکول، کالجوں اور مدارس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ اسمبلی چناؤ میں ہمارے ضلع کا پولنگ سب سے زائد رہنا ہمارے وقار کا مسئلہ ہے ہمیں اپنے ووٹرس کو پولنگ کیلئے بیدار کرنا ہوگا۔ یکم جنوری ہی سے اسکول در اسکول، مدرسہ در مدرسہ، محلہ در محلہ، کالج در کالج، پنچایت در پنچایت ہونے والی ووٹر بیداری کی تقریبات کو اپنی زیر سرپرسی پروان چڑھایا جو ایک قابل تعریف عمل مانا جا رہاہے!
چناؤکمیشن بھارت سرکار نسیم زیدی کی بابت سبھی جانتے ہیں کہ آپ کی اصولوں پر مبنی سادہ شخصیت ملنساری کے ساتھ ساتھ صاف شفاف اور انصاف پسند افسر کی ہے آپ ملک کے ایسے سینئر آئی اے ایس افسر ہیں کہ جو از خد اپنی شاندار حکمت عملی کی کامیابی کے لئیسخت عملی صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں ۔ نسیم زیدی نے سبھی کام چھوڑ دو پہلے ووٹ دو کا معیاری نعرہ دیکر سبھی پانچوں ریاستوں کے اسمبلی ووٹران کو جس قدر بھی متاثر کیا وہ نسیم زیدی کی اپنی ذاتی حکمت عملی کا ہی بہترین نمونہ ہے الیکشن کمیشن کی کوششوں نے ہی ضلع سہارنپور کے عوام کو ایسا بیدا کیاکہریاستی سطح پر کسی بھی مرحلہ کے پولنگ میں کسی بھی اسمبلی سیٹ پر ۷۳ فیصد پولنگ نہی ہوسکے گا اور ہمارے ضلع کی پولنگ کا سب سے زیادہ ریکارڈ ایک اچھی نظیر بنگیاہے۔ آپکو بتادیں کہ ابھی تک سبھی ساتوں مراحل کے پولنگ فیصد کے نتیجوں سے ظاہر ہے کہ جس قدر پولنگ امسال فروری کی ۱۵ تاریخ کو ہمارے ضلع سہارنپور کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر ریکارڈ کیا گیا اس بہتر پولنگ نے ریاست کے سبھی اضلاع پر ہمارے ضلع سہارنپور کو فوقیت بخشی ہے ہمارے بیدار ووٹرس کے اس قدم نے ریاستی سطح ہمارے سہارنپورضلع کے لئے ایکنئی تاریخ ایک نئی نظیر قائم کی ہے اور اس کارنامہ کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں جس قدر جدوجہد ہمارے قابل کلکٹر حاجی محمد شفقت کمال نے کی ہے وہ جدوجہد ہر زاوئے سے قابل ستائش اور قابل رشک ہے! چناؤ کمیشن بھارت سرکار نسیم زیدی کی حسب ہدایت یہاں کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں ۱۵ فروری کو سبھی سیٹوں پر شاندار طریقہ سے پر امن اور منصفانہ ڈھنگ سے ہوئی ۳ ۷ فیصد پولنگ یعنی کے پوری ریاست میں ابھی تک ہونے والی تمام اسمبلی سیٹوں پر سب سے زیادہ پولنگ کا ریکارڈ ہمارے بہادر عوام نے ہی بنایاہے۔شفقت کمال نے الیکشن کمیشن بھارت سرکار کی حسب منشاء یہاں ہونیوالے اسمبلی چناؤ میں زیادہ سے زیادہ ووٹ پول کرانیکی مہم کو لگاتار کامیاب بنانے میں کسی طرح کی چوک نہی ہونے دی ہے پولنگ سے قبل ہمارے کلکٹر ضلع اور شہر کے دوسو سے زائد سوشل، تجارتی اور تعلیمی اداروں میں ہزاروں معزز شہریوں، تاجروں، علماء کرام ، ٹیچرس، طلبہ اور طالبات کو ووٹ ضرور پول کرنے اور کرانے کا حلف از خد دلاچکے ہیں اور ووٹرس کو بیدار کرنیکے لئے حلف برداری کی یہ تقریبات ہر دن کہیں نہ کہیں منعقد ہوتی ہی رہیں۔ ہمارے ضلع مجسٹریٹ شفقت کمال لگاتار دو ماہ تک ضلع بھر میں اپنی رہنمائی میں جگہ جگہ شہر اور گاؤں کے لوگ ووٹر بیداری پروگراموں کا شاندار طور پر انعقاد کرنے اور کرانے میں مصروف رہے اور عوام سے اس اہم مہم کو کامیاب بنانے کی لگاتار صبح وشام اپیل کر تے رہے ہیں! سینئر آئی اے ایس محمد شفقت کمال کا جو اہم پیغام پولنگ سے ٹھیک چار روز قبل جاری ہوا وہ اہم پیغام اس طرح تھا کہ( ووٹ ہمارا آئینی حق ہے ہمیں اپنا ووٹ ضرور دیناہے) مقامی ضلع انتظامیہ بے خوف اور صد فیصد پولنگ کرانیکے اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے لگاتار ووٹر بیداری مہم چلا نے میں ہمارے شفقت کمال ہمیشہ ہی سب سے آگے رہے ۔ سینئر آئی اے ایس محمد شفقت کمال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشن کو مل جل کر کامیاب بنانیکے لئے ہمارے ساتھ آگے بڑھیں اس شاندار کارکردگی کی جس قدر بھی سراہناکیجائے وہ کم ہے گزشتہ ایک ہفتہ سے محمد شفقت کمال نے شہر کے ہر پیشہ، طبقہ، ادارے،تنظیم اور ویاپار سے منسلک ذمہ دار فرد سے بذات خد رابطہ قائم کرتے ہوئے ضلع بھر میں ووٹر بیداری کے خاص مقصد سے مختلف نعرے لکھے پوسٹر ،بینر اور اسٹیکر کا جو جال پھیلایاہے اسکی ہر سمت اور ہر فرد کے ذریعہ تعریف کیجارہی ہے سبھی شاندار اور پر کشش پوسڑس اور بینرس کے ذریعہ ووٹرس سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ پول کرنیکی اپیل کی گئی ہے۔ سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہاکہ ہم سب اس ملک کے ذمہ دار شہری ہیں ہم سبھی شہریوں کی سب سے بڑی اور قابل قدر ذمہ داری ہے کہ ہم ۱۵ فروری کو پہلے خد ووٹ پول کریں اور پھر دیگر ووٹرس کوبے خوف پول کرنے کیلئے لیجائیں بس ہم پر لازم ہے کہ ہم ہر ایک ووٹر کو ووٹ دینے کے لئے آج ہی سے راضی کریں سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہا تھاکہ ہم سبھی گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار ہیں ہمیں پر امن رہتے ہوئے شاندار پولنگ بھی کراناہییہاں یہ بات بھی قابل غور ہیکہ کلکٹر محمد شفقت کمال آئی اے ایس کی اسی محنت کا نتیجہ ہیکہ ہم یہاں ۷۳ فیصد ووٹ پول کراکر آج ووٹ پولنگمیں ہمارا ضلع سہارنپور پوری ریاست اتر پردیش میں پہلے نمبر پر قائم ہے اس نمایاں کامیابی کیلئے ہمارے قابل ضلع مجسٹریٹ شفقت کمال اور انکی ٹیم ہر حال میں مبارکباد کی مستحق ہے ۔ کمشنری کی درجنوں تعلیمی، سوشل، تجارتی اور ہیلتھ سے متعلق گروپ نے ا پیل کی ہیکہ بھارت سرکار اورچناؤ کمیشن آف انڈیا ہمارے ضلع کے کلکٹر اور ضلع کی عوام کو اس محنت کے لئے بہتر سے بہتر انعام واکرام سے سرفراز فرمائے۔ سول ڈفینس کے سیکڑوں کارکنان نے اپنے چیف وارڈن اور جین سماج کے سرپرست راجیش جین کی زیر قیادت بھارت سرکار اور چناؤ کمیشن سے گزارش کی ہیکہ وہ سب سے زیادہ اور پر امن پولنگ کیلئے ہمارے کلکٹر شفقت کمال کو پدم شری سے نوازتے ہوئے کمشنری کے عوام کا حوصلہ بڑھائے۔