انجمن کالج کے بی کام ففتھ سیمسٹر کا طالب علم لگاتار تیسری مرتبہ بیڈ مینٹن میں بنا یونیورسٹی بلیو

01:26PM Sun 6 Oct, 2019

بھٹکل: 06 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج اینڈ بی جی سینٹر کے ففتھ سیمسٹر کے طالب علم ابوالحسین ملک ابن عبدالسلام  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے منعقد کیے گئے بیڈ منٹن مقابلہ میں اس بار بھی جیت حاصل کرتے ہوئے لگاتار تیسری مرتبہ یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ کالج کی جانب سے جاری اخباری بیان میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ستمبر مہینے کی 19 اور 20 تاریخ کو کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں یہ مقابلے منعقد کیے گئے تھے جس میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل ابولحسین نے ٹیبل ٹینس میں بھی اپنا لوہا منواتے ہوئے انجمن کی تاریخ میں پہلی بار اس مقابلہ میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کیا تھا۔یہ مقابلہ کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ میں 24/اور 25 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔ ان کی اس کامیابی پر انجمن کے صدر و سکریٹری اور جملہ عہدیداران نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔