یمن کے صدر سے سعودی ولی عہد محمد بن نایف کی ملاقات
05:27PM Wed 2 Sep, 2015
جدہ،2ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے یمن کے صدر عبدربہ منصور ھادی سے جدہ کے السلام پیلس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یمن کی تازہ صورتحال پر ملاقات میں زیر بحث آئی۔ اس ضمن میں میدان جنگ کی صورتحال پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔
یمنی صدر نے یمنی عوام کے حوالے مملکت سعودی عرب کے اصولی اور ثابت قدم موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت کی حمایت اور یمنی عوام کے لئے انسانی اور فوری طبی امداد سعودی حکومت اور عوام کی مشکل گھڑی میں مدد ونصرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔