پرل انٹرنیشنل اسکول کی جا نب سے بھٹکل کے مولوی عبدالباری دامداندوی کو اعزاز
09:42AM Wed 24 May, 2017
بھٹکلیس نیوز / 24 مئ، 17
جدہ / (ندائے وقت ) پچھلے سال قنفدہ جدہ میں پرل انٹرنیشنل اسکول میں تعلیمی ڈائریکٹر کے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد سے ایک سال کے عرصے میں اسکو ل کے لئے انکی خدمات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کے مولو ی عبد الباری دامدا ندوی کوپرل اسکول اور الحازمی کمپنی کے مالک جناب حسن محمد ابراھیم الحازمی نے انکے اعزاز میں ایک جلسہ منعقد کیا اورانکی خدمات کو سراہتے ہوئے میمنٹو سے نوازا۔
مولوی عبدالباری دامدا ندوی بھٹکل کمیونیٹی جدہ کے ایکزیکٹیو اورابنائے جامعہ جدہ کے جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ وہ اپنی معاش کے ساتھ ساتھ ہر پندرہ دن میں ابنائے جامعہ جدہ کی جانب سےہونے والے درس قران میں تفسیر کا درس بھی دیا کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ موصوف کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید قوم و ملت کی خدمت کرنے کا موقع عنایت فرمائے۔ آمین