ہبلی شہر کے برقی تاروں کو زیر زمین بچھایا جائے گا
05:21PM Tue 14 Jul, 2015
بیدر۔13؍جولائی۔(نامہ نگار)زیر زمین پار کیبل (یو جی سی ) بچھانے کی316کروڑ روپیے کے منصوبہ کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے ہبلی الیکٹر یسٹی سپلائی کے اس منصوبہ کے تحت ہبلی شہر کے برقی تاروں کو زیر زمین بچھایا جائے گا۔پروجیکٹکا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعدانھوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ بیلگاوی اور کلبرگی دونوں جگہ کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے قیام کا عزم دہرایا ۔ انھوں نے کہا کہ کے اے ٹی کے قیام کو لے کر حکومت پابند ہے۔اور اسے کابینہ کی منظوری بھی مل چکی ہے۔ جلد ہی اس سلسلہ میں حکم جاری یوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کی اے ٹی کے قیام کے بعد بنگلور کے کے اے ٹی میں زیر التواء ہزاروں مقدمات کے جلد ابتدائی تصفیہ یہیں ہوجائیں گے ۔ یو جی سی لائن کی کمال پر سدارامیا نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی منیجنگ ڈائریکٹر خوشبو گوئیل چودھری نے یقین دلایا ہے کہ یو جی سی کا مکمل کام18سے19ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔***