اتحا دی طیا روں کی بمبا ری سے حو ثی با غی صدا رتی محل سے فرار

12:13PM Sat 4 Apr, 2015

بھٹکلیس نیوز/4اپریل،15 صنعا (ایجنسی)اتحادی طیاروں کی بمباری کے باعث حوثی باغیوں نے صدارتی محل اور عدن کا شمالی علاقہ خالی کردیا ہے جبکہ سعودی عرب زمینی فوج عدن بھیجنے پرغورکررہا ہے۔ امریکامیں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ یمن کے جنوبی شہر عدن میں زمینی فوج بھیجنے پر غور کر رہے ہیں، سعودی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے آٹھویں روز سعودی و اتحادی افواج کی بمباری سے حدیدہ میں سام3 میزائل ڈپو تباہ ہوا جبکہ سعودی اور اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کو ہتھیاروں اور بیرونی امداد سے محروم رکھنے کے لیے یمن کے گرد سمندری محاصرہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، ادھر عدن میں فضائی بمباری کے بعد روسی قونصل خانے کو لوٹ لیا گیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے اب تک یمن میں 519 افراد ہلاک اور 1700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،تفصیلات کے مطابق اتحادی طیاروں نے جمعے کی صبح عدن کے شمالی علاقے المعاشق پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں نے یمن کے سابق صدر منصور ہادی کی رہائش گاہ سمیت بیشتر علاقہ خالی کردیا ہے۔ شیویج کا کہنا ہے کہ یمن میں تصادم علاقائی سلامتی کیلیے سنگین خطرے کی شکل اختیار کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کو یمن میں طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کردینا چاہئے اور مسئلے کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اے پی پی کے مطابق امریکی فوج کی مرکزی کمان کو سعودی عرب اور دوسرے اتحادی ممالک کے طیاروں میں دوران پرواز فضا میں ایندھن بھرنے کی اجازت دیدی گئی ہے لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کیخلاف سعودی مہم کے دوران یمن کی فضائی حدود میں یہ آپریشنز نہیں کیے جائیں گے۔ ع،ح،خ