ٹیپو کے یو م پیدائش کو سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ عنقریب ۔سدارامیا

02:57PM Tue 23 Dec, 2014

بھٹکلیس نیوز/23دسمبر،14 بنگلورو/(نامہ نگار) ریاستی وزایر اعلی سدارامیا نے ہندوستان کے اوّلین مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کو سیکولر حکمران قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سلطان شہید نے ہندوستان کو فر نگیوں سے آزاد کر انے کے لئے جو قر بانیاں دی ہیں ، انہیں کبھی فرامو ش نہیں کیا جا سکتا ، اسلئے ریاستی حکومت سیکولر حکمران کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے اور آنے والی نسل کو اس  سے واقف کرانے کے مقصد سے ٹیپو سلطان شہید کے یوم پیدائش کو سرکاری طور پر منانے کے لئے آنے والے دنوں میں فیصلہ کرے گی ¸انہوں نے نے کل شکتی بھون میں روز نامہ سالار کے مدیر اعلی اور منگلور و گوا یو نیورسٹی  کے وائس چانسلر و ماہر تاریخ پروفیسر بی شیخ علی کی تصنیف کردہ "ٹیپو سلطان اے کروسیڈ ر فار چیلنج "نامی انگریزی کتا ب کا اجراء کر نے کے بعد کہا کہ ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے خلاف چا ر جنگیں لڑی تھیں ، جن میں 2میں فتح ملی اور تیسری جنگ کے دوران ٹیپو سلطان نے ملک کے لئے اپنے دو بچوں کو فر نگیوں کے پاس رہن رکھ دیا تھا ، اس سے زیا دہ وطن پرستی کی مثال اور کیا ہو سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی بہادری اور انصاف پسندی کی وجہ سے انہیں شیر میسور کے نام سے یا د کیا جا تا ہے ، چند شر پسندوں کی جانب سے ٹیپو سلطان شہید کو  ہندو مخالف قرار دینے کے جوحربے استعمال کر رہے ہیں اس میں کبھی کامیا بی  ملنے والی نہیں ہے ، ٹیپو سلطان شہید نے جہاں مساجد تعمیر کی ہیں مندروں کے لئے بھی  کافی مالی امداد کی تھی  انہوں نے اپنی حکمرانی کو ایک سیکولر حکمران کی طرح چلائی تھی ،اس کو سنہرے الفاظ  میں لکھنا چاہیئے،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سدارامیا نےکیا ،اس موقعہ پر سابق مرکزی وزیرجناب کے رحمن خان نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان نے ملک کے لئے جو جدوجہد کی ہے اس کو کبھی فراموش نہپیں کیا جا سکتا ،سلطنت خداداد حضرت ٹیپو سلطان سیکو لر پسندی کی گواہ ہے ، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم تاریخ کا صحیح مطالعہ کریں اور اپنے آباء و اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی کو شش کریں ،اور پروفیسر بی شیخ علی صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے 91/سل کی عمر میں بھی تحریر کے ذریعہ جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ دیگر احباب کے لئے ایک مثال ہے ،صاحب کتا ب نے کے رحمن خان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ انہیں  کی کاوشوں سے  انکی یہ عظیم کتاب منظر عام پر آئی ہے ، انہوں نے آج کے دن کو  اپنی زندگی کا عظیم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سلطان شہید کی صحیح تاریخ کو قلم بند کرنے کا جو خواب انہوں نے دیکھاتھاوہ شرمند ۃٗ تعبیر ہوا ہے  ،اس موقع وزیر اطلاعات و رابطہ ع،حج و انفراسٹر کچر آر روشن بیگ نے وزیر اعلی سے گذارش کی کہ وہ ٹیپو سلطان شہید کے یوم پیدائش کو سرکاری طور پر منانے اور یہ تقریب ودھان سودھا کے بینکیٹ ہال میں منعقد کریں اور ڈاکٹر علی کو مبارکباد پیش کی اس کے علاوہ   وزیر برائے توانائی  نے ڈ ی کے شیوکمار بھی موجودتھے ۔ع۔ح ۔خ