چھاپہ مارنے کا شاخسانہ اغواکاروں نے انکم ٹیکس افسر کے فرزند کا اغواء کرلیا

03:12PM Sat 16 Sep, 2017

بنگلور( بھٹکلی نیوز ):۔ گیان بھارتی پولیس تھانہ میں درج ایک شکایت کے مطابق اغوا کاروں نے ایک انکم ٹیکس افسر کے فرزند کا اغوا کرلیا اور اس کی رہائی کے لئے 50لاکھ روپےئے دینے کی مانگ کرنے کے علاوہ کئی مکانات ۔ دفاتر اور دیگر ٹھکانو ں پر چھاپہ مارنے کی وجہ سے اس کے فرزند کا اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اُلالومین روڈ منیشورنگر چھٹے کراس کا رہنے والا 54سالہ نرنجن کمار محکمۂ انکم ٹیکس کا اعلیٰ افسر ہے اور اس کا فرزند 19سالہ شرت کمار ایک نجی پالی ٹکنک کالج میں دوسرے سال کے ڈپلومہ ( الیکٹرانکس اور کمیونکیشن) کا طالب علمہے ۔اس نے چار سال قبل اپنے جنم دن کے موقعہ پر ایک بلیٹ موٹر سائیکل خریدی تھی۔ اس نے موٹر سائیکل کو اپنے دوستوں کو دکھانے کے مقصد سے گھر سے نکلا تھا اور واپس نہیں لوٹا۔ نرنجن کمار کے موبائل فون پر ایک ویڈیو کلپ کاپیغام بھیجا گیا ہے ۔جس میں شر ت کمار نے بتایا ہے کہ چند اغواکاروں نے اس کا اغواء کرلیا ہے اور اس کی رہائی کے لئے 50لاکھ روپیوں کی مانگ کی جارہی ہے اگر رقم ادا نہ کی گئی تو اس کا قتل کئے جانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔اغوا کاروں نے رقم لیکر کہاں جانا ہے اس تعلق سے کوئی جانکاری نہیں دی ہے ۔دوسری طرف اغواکاروں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے کئی مقامات پر چھاپے مارنے کی وجہ سے اس کا بدلہ لینے کے لئے شرت کمار کا اغواء کیا گیا ہے اور اس کا قتل کرکے لاش کو گھر پہنچانے کی دھمکی بھی دی ہے ۔ڈی سی پی (ویسٹ ) ایم این انوجیت نے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لئے چھے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔