ودھان سبھا کے اگلے سیشن میں یف آئی پر پابندی کا مطالبہ کیا جائیگا: شٹر

03:17PM Mon 2 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز/2مارچ ،15 شیموگہ (ایجنسی)ریاست میں فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے والی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگوانے کے لئے اگلی ایوان اقتدار کی نشست میں مطالبہ کیا جائیگا، اس بات کااظہار بی جے پی رہنماجگدیش شیٹر نے کیا ہے۔ انہوں نے کل اپنے شیموگہ دورے کے دوران اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 19 فروری کو فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے والی پی یف آئی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیاہے، لیکن اس تنظیم پر پابندی لگانے کے لئے حکومت پہل نہیں کررہی ہے۔ پی یف آئی ریاست میں قومی یکجہتی میں دراڑ پیدا کررہی ہے اس معاملے کو تمام سیاسی پارٹیاں قبول کرتی ہیں باوجود اسکے حکومت کا نرم رویہ قابل تشویش ہے اس لئے اس معاملے کو اگلی نشست میں اٹھایا جائیگا ۔ مزید انہوں نے بتایا کہ شہر میں امن وامان قائم کرنے کے لئے پچھلے دنوں ریاستی وزیر داخلہ نے شہر کاد ورہ کیا ہے، لیکن اب بھی مقامی لوگ خوف و دہشت کاشکار ہیں ، وزیراعلیٰ و وزیر داخلہ یہاں کی عوام میں ہمّت باندھنے میں ناکام ہوئے ہیں اور مخصوص طبقے کو خوش کرنے کے لئے پوری طرح سے کام کیا جارہاہے۔ ۔   ع،ح،خ