کرناٹک انتخابات:بی جے پی۔کانگریس دونوں ہی پارٹیاں کرناٹک میں 'بدعنوان'امیدواروں کو ٹکٹ دے رہی ہیں
02:12PM Fri 30 Mar, 2018
Share:
کرناٹک کے سی ایم سدارمیا نے بدھ کو اپنی کابینہ کے کچھ ساتھیوں کی ایک غیر رسمی میٹنگ بلائی تھی،دراصل اس میٹنگ میں سدا رمیا بیدر ضلع کے انچارج ایشور کھندرے سے متنازع کاروباری شخص اشوک کھینی کی امیدواری پر رائے جاننا چاہتے تھے۔سدارمیا اشوک کھینی کو بیدر جنوبی سیٹ سے ٹکٹ دینا چاہتے ہیں لیکن اس میٹنگ میں لنگایت کے طاقتور لیڈر ایشور کھندرے نے صاف صاف سدارمیا کو کہہ دیا کہ اشوک کھینی کا وہ بچاؤ نہیں کر پائیں گے۔متنازعی کاروباری اشوک کھینی نندی انفراسٹرکچر کوریڈور اینٹر پرائیسز (این آئی سی آئی)کے مالک ہیں اور ان پر ہزاروں کروڑ روپئے کے بدعنوانی کے کئی الزام ہیں۔
ایشور کھندرے کی رائے سے سدارمیا شرمندہ ہو گئے لیکن پھر بھی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سامنے اشوک کھینی کو ٹکٹ دینے کے علاوہ اور کوئی راستیہ نہیں ہے۔لہذا ایشور کھندرے کو نہ چاہتے ہوئے بھی اشوک کھینی کی امیدواری پر ہامی بھرنی پڑی۔
اشوک کھینی فی الحال حیدر آباد ۔کرناٹک علاقے میں بیدر جنوبی اسمبلی سیٹ سے آزاد ممبر ہیں اور گزشتہ مہینے ہی وہ کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔سدارمیا سمیت کانگریس کے کئی لیڈران نے اشوک کھینی کو پارٹی میں شامل کرنے پر مخالفت کی تھی۔خاص بات یہ ہیکہ گزشتہ سال خود سی ایم سدارمیا نے کھینی کی کمپنی کے کلاف جانچ کیلئے مشترکہ ارکان اسمبلی پارٹی کی کمیٹی بنائی تھی۔اس کمیٹی کے خلاف جانچ کیلئے اہم مجرمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔اس وقت کانگریس کے کچھ لیڈران نے کھینی کو جیل بھی بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔