گاندھی جینتی کے موقع پر بھٹکل میں  مختلف لوگوں میں حق سند کی تقسیم

01:46PM Tue 4 Oct, 2016

بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میں 02/اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر رکن اسمبلی مسٹر منکار ویدیا نے اتی کرم داروں،، بزرگوں اور بیواؤں میں حق سند کی تقسیم کی جس کے ملنے کے بعد ان لوگوں نے کافی مسرت دیکھی گئی۔ تعلقہ انتظامیہ ہا ل میں منعقدہ گاندھی جینتی پروگرام میں رکن اسمبلی نے  فاریسٹ اتی کرم داروں کو اکرم سکرم کے تحت مستفیدین میں ملکیت کی سند ،عمررسیدہ بزرگوں اور بیواؤں کے وظیفے کی سندتقسیم کی ۔  100 سے زائد تقسیم کئے گئے ملکیت والے اسناد میں اسکول، کالج ، آنگن واڑی اور ایس سی ، ایس ٹی طبقات کے لوگ شامل ہیں۔  اس موقع پر رکن اسمبلی نےآئندہ دنوں میں دیگر طبقات کے اہل لوگوں میں بھی ایسی اسناد تقسیم کئے جانےکی بات کہی۔ اس موقع پر بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا وئیدیا ، بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن محمد قیصر محتشم ، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار اور جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ وغیرہ موجود تھے۔