پانچ میں سے 4 بلے بازوں کے اسٹمپ بکھیرے
محمد شمی نے وشاکھا پٹنم کی سوکھی پچ کا بہترین استعمال کیا اوراسٹمپ کی لائن پرگیند رکھ کربلے بازوں کو ٹکنے نہیں دیا۔ انہوں نےپانچ میں سے چار وکٹ بولڈ کے ذریعہ حاصل کئے۔ ٹسٹ میں کسی ہندوستانی گیند بازنے دوسری بار4 وکٹ بولڈ کے ذریعہ حاصل کئے ہیں۔ شمی سے قبل جسپریت بمراہ نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پر 4 وکٹ بولڈ کرکے حاصل کئے تھے۔ 1932 میں ہندوستان کے پہلے ٹسٹ سے لے کراگست 2019 میں ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹسٹ سے پہلے تک کسی ہندوستانی نے 4 وکٹ بولڈ کرکے نہیں لئے تھے۔ وہیں اب تین ٹسٹ میں دوبارہندوستانی گیند بازیہ کمال کرچکے ہیں۔
محمد شمی نے ٹینبا باؤما کی شکل میں پہلا وکٹ حاصل کیا۔ تصویر: اے پی
چوتھی اننگ میں 23 سال بعد ہندوستانی گیند بازنے لئے پانچ وکٹ
محمد شمی نے ٹسٹ کرکٹ میں پانچویں بارایک اننگ میں پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ وہیں 23 سال میں پہلی بارکسی ہندوستانی تیزگیند بازنے ہندوستان میں ٹسٹ میچ کی چوتھی اننگ میں 5 وکٹ لینے کا کمال کیا ہے۔ آخری باریہ کمال جواگل سری ناتھ نے 1996 میں کیا تھا۔ وہیں محمد شمی پانچویں تیزگیند بازہیں، جنہوں نے ٹسٹ میچ کی چوتھی اننگ میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں محمد شمی کی کارکردگی میں زبردست بہتری آئی ہے۔ وہ ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کے لئے اہم کھلاڑی کےطورپرابھرے ہیں۔ ساتھ ہی دوسری اننگ میں وکٹ لینے میں بھی محمد شمی کا کوئی جواب نہیں ہے۔
محمد شمی نے جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈوپلیسی کا آف اسٹمپس اڑادیا۔ تصویر: اے پی
دوسری اننگ کے بادشاہ میں محمد شمی
محمد شمی کے اعدادوشمارپرنظرڈالیں توسامنے آتا ہے کہ پہلی اننگ میں انہوں نے 34.47 کی اوسط سے 78 وکٹ لئے ہیں۔ اس میں ایک بارانہوں نے اننگ میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔ وہیں دوسری اننگ میں انہوں نے 22.58 کی اوسط سے 80 وکٹ لئے ہیں۔ اس میں انہوں نے 4 بار5 وکٹ لینے کا کمال کیا ہے۔ وہیں جنوری 2018 سے دیکھیں تومحمد شمی نے ٹسٹ میں پہلی اننگ میں 23 وکٹ نکالے ہیں۔ اس میں ان کا اوسط 37.56 اوراسٹرائیک ریٹ 70.5 کا رہا ہے۔ وہیں دوسری اننگ میں 17.70کی اوسط اور 32.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے انہوں نے 40 وکٹ لئے ہیں۔