جیّد حفاظِ قرآن کو قرآن پاک سُنانے کے مواقع فراہم کریں

02:20PM Sun 21 May, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس) یہ جانکر آپ تمام کو بے حد خوشی ہوگی کہ رَبُّ العالمین کے فضل سے نہ صرف ہمارے شہر وریاست بلکہ پورے ملک میں قرآن پاک کے جید حفاظ کرام تیار ہورہے ہیں اور ہمارے شہر گلستاں میں مقامی وبیرونی سینکڑوں حفاظ وقراء بالخصوص رمضان المبارک میں اللہ کی اس عظیم نعمت سے بندگانِ خداکو بہرہ ور کرنا چاہتے ہیں، بڑے فخر اور رشک کی بات ہے کہ اہلیانِ بنگلور حفاظ کرام علمائے عظام اور اہل علم کی دل سے قدرکرتے ہیں یہاں کی تمام مساجد میں ماشاء اللہ مکمل قرآن پاک سننے اور حفاظ کرام کو قرآنِ پاک سنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، اپنی بے مثال محبت اور جذبات کا اظہار بھی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس حُسنِ عمل کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ آمین۔قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ ماہِ قرآن کی آمد کے باوجود ہمارے بہت سارے حفاظ کرام جو قابل اور خوبصورت آواز کے مالک ہوتے ہیں اللہ کا کلام سنانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن چونکہ مساجد محدود اور الحمدللہ حفاظِ قرآن کی کثرت ہے جو خداوند قدوس کی عنایت ہے، اُسکی قدر ضروری ہے اُس کے لئے ہمارے خیال سے آسان حل یہ ہے کہ جن حفاظ کرام کو مساجد میں قرآن پاک سنانے کا موقع نہیں مل رہا ہے اگر ہمارے اہل ثروت جن کو اللہ پاک نے مال ،دولت اور دل عطافرمایا ہے نماز عشاء فرض مسجد میں اداکرکے وہ اگر اپنے عالیشان گھروں عمارتوں میں اپنے اہل وعیال ودیگر اہل خانہ کے ساتھ نماز تراویح جو کہ سنت مؤکدہ ہے اہتمام فرمائیں تو اُن حفاظ کی تمنا پوری ہوگی مکمل قرآن جو رب کائنات کا سب سے بڑا معجزہ ہے اُس کے انواروبرکات اور رب ذولجلال کی رحمتوں کا نزول ہوگا ماہِ رمضان میں نیکیاں کمانے کا حسین مہینہ ہے رحمتِ خداوندی بندوں کی مغفرت کیلئے بہانے تلاش کرتی ہے لہٰذا اہل ثروت کیلئے سنہرہ موقع ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،بہترین خوبصورت آواز والے جیّد حفاظ کو فراہم کیا جائیگا۔خواہشمند حضرات رابطہ کریں۔نوٹ: مساجدکے ذمہ داران حضرات سے پُرخلوص درخواست ہے آپ اپنی مسجد میں جہاں بہترین حافظ صاحب کو قرآن سنانے کا موقع دیا جارہا ہے اُسی کے ساتھ ساتھ اچھے حافظ صاحب کو سماعت کا موقع عنایت فرمائیں اس سے بھی حفاظِ کرام کیلئے کافی جگہیں نکل سکتی ہیں۔آل انڈیا ریم دعوت قرآن کریم،بی ٹی یم بنگلور،98451 76786