منگلورو ہندو سماج اتسوا میںفرقہ وارانہ اشتعال انگیز بیان پر سادھوی سرسوتی کے خلاف کیس درج

01:11PM Sun 8 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز/08مارچ،15 منگلورو(ایجنسی)وشوہندو پریشد کے پچاس سال مکمل ہونے پر یکم مارچ کو نہرومیدان میں منعقدہ ہندو سماج اتسوا میں اہم بھاشن کرنے والی سادھوی سرسوتی کے خلاف دکشن کنڑا ضلع کوموسوہارداویدیکے کے صدر سریش بھٹ باکرابائیل نے جمعرات کو پانڈیشور پولس تھانہ میں شکایت درج کی تھی جس کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ کوئی مسلم لڑکا ، ہندو لڑکی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے تو اس کی گردن کاٹ دو، بھارت کا کھانا کھا کر پاکستان کی جئے کہنے والوں کو چپل سے مار کر پاکستان بھگاﺅ، مسلمان لوجہاد کرنے جیسے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھاشن میں کہا ہے کہ بابری مسجد کا ڈھانا تمہیں یاد رہے۔ روٹی اور پیاراسٹمال دے کر ہندوﺅں کو عیسائی بنایاجارہاہے، اس طرح اپنے بھاشن میں فرقہ وارانہ ، اشتعال انگیز باتیں کرتے ہوئے سماج میں بے امنی ، فساد برپا کرنے کے لئے مشتعل کیا ہے۔ ملک میں مختلف طبقات امن و شانتی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ایسے میں امن میں خلل پید اکرکے ملکی دستور کی خلاف ورزی کئے جانے کی بات شکایت میں کہی گئی ہے۔ پولس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 153(A)اوردفعہ 259کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔