انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے مختلف  تعلیمی اداروں میں گاندھی کے  150/ویں یوم پیدائش  پر صفائی مہم کا انعقاد

03:49PM Wed 2 Oct, 2019

بھٹکل:02 اکتوبر 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے مختلف تعلیمی اداروں میں آج گاندھی کے 150/ویں یوم پیدائش پر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول بھٹکل، انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل، انجمن پی یو کالج بھٹکل، انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں مختلف مقامات پر طلبہ اور اساتذہ نے مل کر صفائی مہم انجام دی۔جبکہ انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے این سی سی اور این ایس ایس شعبہ جات کے تعاون سے کالج اسٹاف اور طلبا نے جالی سمندر ساحل  پر صفائی کی  اور سرکاری اسپتال پہنچ کر اسپتال کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی ۔ اس موقع پر کالج پرنسپال پروفیسر مشاق احمد شیخ، پروفیسر شوکت علی عطار، پروفیسر اے ایم ملا، پروفیسر ایم ایم جمعدار، پروفیسر انڈیکر ،این ایس ایس آفیسر پروفیسر آر ایس نایک،  این سی سی افسر ذوالفقاراحمد سمیت کئی لکچررس اور طلبا موجود تھے۔