جوانوں کو سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون سے دور رکھنا ممکن نہیں: آرمی چیف
12:26PM Tue 4 Sep, 2018
فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ جوانوں کو اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا سے دور نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کے استعمال کو لے کر منظم ہونا ضروری ہے۔ بپن راوت نے اس بیان کو اس وقت دیا ہے جب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ سرکار جوانوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتی ہے۔
سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کئے جانے کو لے کر آرمی چیف نے کہا، ’ ہم سے کہا گیا ہے کہ ہم اپنے جوانوں کو سوشل میڈیا سے دو رہنے کا مشورہ دیں۔ لیکن کیا آپ ایک جوان کو اسمارٹ فون رکھنے سے روک سکتے ہیں۔ اگر آپ اسمارٹ فون کا استعمال نہیں روک سکتے، تو بہتر ہے کہ اس کی اجازت دے دی جائے لیکن اس کا استعمال منظم طریقہ سے کیا جائے گا‘‘۔