میسور میں کرناٹکا اسٹیٹ کومو سوہاردا ویدیکے کے  زیراہتمام حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی 218 ویں یوم شہادت کے موقع پر ریالی نکالی گئی

03:37PM Thu 4 May, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز) ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مرد مجاہد حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کے 218 ویں یوم شہادت کے موقع پر کرناٹکا اسٹیٹ کومو سوہاردا ویدیکے کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی۔ جس میں سینکڑون افراد نے حصہ لیا۔ جلوس میں شریک افراد نے ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے جس میں فرقہ وارانہ ہ آہنگی کے پیغامات کو عام کرنے کی باتین لکھی ہوئی تھیں۔ میسور کے ٹاؤن ہال میں سابق ریاستی شریمتی للیتا نائک نے اس ریالی کا افتتاح کیا۔ اور یہ ریالی میسور کے شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دسہرہ یگزیبیشن میدان پہنچ کر اختتام کو پہنچی جہاں پر حضرت ٹے پوسلطان شہیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتی ہوئی شریمتی للیتا نائک نے بتایا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ ایک بہادر حکمران تھے لیکن افسوس کہ چند فرقہ پرستوں نے حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ جیسی عظیم شخصیت کے امیج کو بگاڑ نے کے لئے حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی غلط تصویر کو پیش کرتے ہوئے تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے عوام کے دلوں میں نفرت کے بیج بونے کی کوشش کرہے ہیں اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی فضا کو بگاڑ نے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پر حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کے دور اقتدار کے چند نایاب اشیاء ، سکے اور ہتھیاروں کی نمائش کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔