نشاط نرسنگ ہوم میں شہر کے پہلے کینسر کلینک کا افتتاح؛ اتوار کے روز حاصل رہیں گی ڈاکٹر کی خدمات
03:25PM Sun 9 Feb, 2020
بھٹکل: 09 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کا مشہور و معروف نشاط نرسنگ ہوم میں اب بھٹکل میں کینسر کے مریضوں کی تشخیص کرکے ان کا علاج کرنے والی پہلی کلینک کا افتتاح ہوا ہے جس میں مینگلور اے جے اسپتال کے کینسر کے معروف ڈاکٹر رچن شٹی ہر اتوار کو صبح 10:00 بجے سے 01:00 بجے تک اپنی خدمات دیں گے۔
اسپتال کے ذمہ دارڈاکٹر عبدالسمیع صاحب نے بتایا کہ بھٹکل کے نشاط نرسنگ ہوم میں بہت ساری سہولتیں وقتا فوقتا مہیا کرائی جاتی رہتی ہیں جو کہ یہاں کے لوگوں کو پیش نظر رکھ کر شروع کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ لوگ کینسر کی بیماری سے بہت زیادہ پریشان رہتے ہیں اور انہیں بار بار مینگلور جانا پڑتا ہے اس لیے بھٹکل میں ہی اس ڈے کیئر کلینک کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ یہاں کے کینسر مریضوں کو آسانی ہو۔انہوں نے ضرورت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 9481092655پر کال کرکے اپنا نام درج کرواسکتےہیں۔
اس کلینک کا افتتاح صبح میں قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعا سے ہوا۔ شام 5بجے منعقدہ افتتاحی تقریب میں قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی ،ڈاکٹر جلال الدین ملا ،جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی ، نائب قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی، سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت ، بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمن ڈاکٹر سریش نائک،ماہر اطفال ڈاکٹر روی راج اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔