ایس ایس ایل سی کے امتحانات مارچ کے آخر میں شروع ہوں گے؛محکمہ تعلیمات

10:13AM Fri 23 Dec, 2016

بھٹکلیس نیوز / 23 دسمبر،2016 بنگلورو (پریس ریلیز) سکینڈری اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ (SSLC) امتحان 30/مارچ،2017 سے شروع ہونے جارہے ہیں۔ اس کی اطلاع کرناٹکا سکینڈری ایجوکیشن بورڈ نے دی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ امتحانات فرسٹ لینگویج سے شروع ہوکر 12/اپریل،2017 کو سماجی سائنس کے امتحان کے ساتھ ختم ہوں گے۔ جس کے درمیان میں 03/اپریل کو میتھس کا پرچہ ، 05/اپریل کو سکینڈ لینگویج کا پرچہ، 07/اپریل کو سائنس کا پرچہ اور 10/اپریل کو تھرڈ لینگویج کا پرچہ ہوگا۔