ہمیں گھر کے ہر فردسے ووٹ پول کرا نا ہوگا ۔ محمد شفقت کمال 

03:14PM Thu 19 Jan, 2017

سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز) الیکشن کمیشن کی حسب منشا امسال اسمبلی چناؤ میں زیادہ سے زیادہ ووٹ پول کرانیکی مہم کو ہمارے کلکٹر نے جس تیزی کے ساتھ آگے بڑھایاہے اس شاندار کارکردگی کی جس قدر بھی سراہناکیجائے وہ کم ہے گزشتہ ایک ہفتہ سے محمد شفقت کمال نے شہر کے ہر پیشہ، طبقہ، ادارے،تنظیم اور ویاپار سے منسلک ذمہ دار فرد سے بذات خد رابطہ قائم کرتے ہوئے ضلع بھر میں ووتر بیداری پوسٹر ،بینر اور اسٹیکر کا جو جال پھیلایاہے اسکی ہر سمت اور ہر فرد کے ذریعہ تعریف ہورہی ہے ان پوسڑس اور بینرس کے ذریعہ ووٹرس زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ پول کرنیکی اپیل کی گئی ہے۔ قابل کلکٹر محمد شفقت کمال نے کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آج سہ پہر شہر کے چنندہ افراد کی ایک اہم میٹنگ ووٹ بیداری اور آپسی بھائی چارے کے مقصد سے طلبکی میٹنگ میں دوسو سے زائد سرکردہ شہریوں نے شرکت کی اور قابل کلکٹر کی ووٹ بیداری مہم کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس بار پندرہ ج فروری کوہر گھر سے سبھی ووٹرس کا ووٹ پول کرایاجائیگا ۔ سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہاکہ ہم سب اس ملک کے ذمہ دار شہری ہیں ووٹ پول کرنا اور بے خوف پول کرانا ہم سبھی شہریوں کی سب سے بڑی اور قابل قدر ذمہ داری ہے بس ہم پر لازم ہے کہ ہم ہر ایک ووٹر کو ووٹ دینے کے لئے راضی کریں اور سبھی کام چھوڑ دو پہلے ووٹ دو کے نعرے کو کامیاب کریں! ووٹ ہمارا حق ہے انتظامیہ بے خوف اور صد فیصد پولنگ کرانیکے اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے لگاتار ووٹر بیداری مہم چلارہی ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس مشن کو مل جل کر کامیاب بنانیکے لئے ہمارے ساتھ آگے بڑھیں۔ سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہاکہ ہم سب ساجھا وراثت کے علمبردار ہیں ہم سبھی کو آپس میں مل جل کر ہی رہنا ہوگا آپنے کہاکہ ہمارا بھائی چارہ ہی ملک اور قوم کی ہر محاذ پر کامیابی کا ضامن ہے ہر مذہب اور اسکے رہبروں نے انسان بننے کی ترغیب دی ہے بس ہمکو سب سے پہلے انسان بننا ہوگا تبھی ہم اور ہماری نسلیں بلندیوں کو چھو سکتی ہیں مذہب نہی سکھاتا آپس میں بیر رکھنا! قابل کلکٹر نے کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آج سہ پہر شہر کے چنندہ افراد کی ایک اہم میٹنگ ووٹ بیداری اور آپسی بھائی چارے کے مقصد سے مدعو کی میٹنگ میں دوسو سے زائد سرکردہ شہریوں نے شرکت کی اور قابل کلکٹر کی ووٹ بیداری مہم کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس بار پندرہ جنوری ہر گھر سے ایک ایک ووٹ پول کرایاجائیگا ۔