مئی 29/تاریخ کو ہوں گے میونسپالٹی کے انتخابات؛ تحصلدار نے جاری کیا نوٹی فکیشن
06:10AM Thu 9 May, 2019
بھٹکل: 9 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میونسپال کے انتخابات اس ماہ کی 29/تاریخ کو منعقد ہوں گے جبکہ 31/مئی کو ووٹنگ کی گنتی کی جائے گی۔ اس کی اطلاع بدھ کو تحصیلدار دفتر میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں بھٹکل تحصیلدار این بی پاٹل نے دی۔انہوں نے اس سلسلہ میں نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات میں شریک ہونے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 مئی ہے جبکہ17 مئی کو پرچوں کی جانچ ہوگی۔
انہوں نے ووٹروں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس بار بھٹکل ٹاون میونسپالٹی میں جملہ 23920 ووٹرس ہیں جس میں سے 12133 مرد اور 11787 خواتین ہیں ۔میونسپالٹی کے جملہ 23/وارڈس ہیں جس کے لیے چار معاون بوتھ الگ سے بنائے گئے ہیں۔ اس طرح انتخابات کے لیے 27/جملہ بوتھس بنائے گئے ہیں اور تین انتخابی افسران کے ساتھ ان کے معاونین بھی مقرر کیے گئے ہیں۔
تحصلدار کی طرف سے جاری جانکاری کے مطابق میونسپال حدود میں رہنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی وارڈ سے انتخاب لڑ سکتا ہےاس کے لیے اپنے ہی وارڈ سے انتخاب لڑنا کوئی ضروری نہیں ۔