اترپردیش : بجنور میں گنگا ندی میں کشتی پلٹی ، 29 افراد لاپتہ ، ریسکیو آپریشن جاری

01:10PM Fri 24 Aug, 2018

بجنور میں جمعہ کو گنگا ندی میں کشتی پلٹنے سے 30 افرد کے ڈوبنے سے افرا تفری مچ گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ مقامی لوگ جانوروں کیلئے چارہ لانے کیلئے کشتی پر سوار ہوکر جارہے تھے ۔ اس درمیان کشتی بے قابو ہوکر پلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں 29 افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں جبکہ ایک خاتون کو بچالیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے ضلع انتظامیہ کے افسران نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی ۔ انتظامیہ نے لاپتہ افراد کی تلاش اور انہیں نکالنے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی دونوں س ہورہی تیز بارش کی وجہ سے گنگا ندی کی سطح آب کافی بڑھی ہوئی ہے ۔
یہ واقعہ منڈاور تھانہ علاقہ کے دیول گڑھ گاوں میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق خواتین اور مرد روز کی طرف جانوروں کیلئے چارہ لانے کیلئے کشتی پر سوار ہوکر گنگا ندی پار کررہے تھے ۔ اسی دوران کشتی بے قابو ہوکر پلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں 29 افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں جبکہ ایک خاتون کو بچالیا گیا ہے ۔ خاتون کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے اور اس کو ضلع اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔