29؍مارچ سے یکم اپریل تک مسلسل4؍دن چھٹیاں بینک سے مختلف کام28؍مارچ سے قبل کرلیں

01:19PM Sun 18 Mar, 2018

بنگلور18؍مارچ(سالارنیوز) سال کا آخری مہینہ دسمبرہوتا ہے، بالکل اسی طرح مالیاتی سال کا آخری مہینہ مارچ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ31مارچ تمام بینکوں کے لئے نہایت اہم ترین دن ہوتا ہے، عوام ٹیکس،اسکیم اور سرمایہ کاری کے سلسلہ میں پلان بناتے ہیں۔ لیکن مارچ کے مہینہ میں مسلسل چھٹیاں آنے کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں، اس مرتبہ ماہ مارچ میں مسلسل چھٹیاں آرہی ہیں۔ اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد بینکوں کے کام نمٹالیں۔ کسی اہم کام کو رواں ماہ کے آخرتک موخر نہ کریں۔ کیونکہ29؍مارچ مہاویر جینتی ہے، سرکاری دفاتر سمیت تمام بینک کو چھٹی رہتی ہے۔ 30مارچ گڈفرائڈے ہے، تمام سرکاری دفاتر کو چھٹی ہے اور 31؍ مارچ ہفتہ اور بینکوں کا کلوزنگ ڈے بھی ہے۔ یعنی اس دن گاہکوں کا کوئی بھی کام بینک نہیں کریں گے۔ بینک کھلے رہیں گے مگر دفتری کام ہوگا، اس کے بعد یکم اپریل ہے اور دن اتوار ہے، اس طرح مسلسل4دن بینکوں کے دروازے بند رہیں گے۔ جب مسلسل چھٹیاں رہیں گی تو اے ٹی ایم میں بھی رقم کی قلت کے مسائل پیداہوسکتے ہیں۔